جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستانمتحدہ عرب امارات کا سندھ میں 3,000 افراد میں راشن کی تقسیم...

متحدہ عرب امارات کا سندھ میں 3,000 افراد میں راشن کی تقسیم کا آغاز
م

قونصل جنرل نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ اور بلوچستان میں ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

کراچی: متحدہ عرب امارات نے رمضان سے قبل سندھ اور بلوچستان کے 3,000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز یو اے ای کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عطیق الرمیثی نے کاٹھور میں کیا۔ راشن کو سخت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار اور مستحقین تک پہنچایا جا رہا ہے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ اور بلوچستان میں ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات گزشتہ 18 سالوں سے پاکستان بھر میں رمضان سے قبل راشن تقسیم کر رہا ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ راشن میں ہر خاندان کے لیے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول، 10 کلو چینی، کھجوریں، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک، مصالحہ جات، بچوں کے لیے دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا خیال رکھتا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین