بدھ, فروری 11, 2026
ہومپاکستانوفاقی حکومت کا تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکج متعارف...

وفاقی حکومت کا تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ
و

وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اس پیکج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق، حکومت نے اس پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد امداد فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس تجویز کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک مرتبہ 5 ہزار روپے دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بجٹ اور مالی وسائل

رمضان ریلیف پیکج کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جس کے لیے مختلف ذرائع سے فنڈز فراہم کیے جائیں گے:

10 ارب روپے وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے

2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے

8 ارب 50 کروڑ روپے وزارت خزانہ فراہم کرے گی

ذرائع کے مطابق، رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ میں میڈیا مہم، مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرا فیس اور دیگر انتظامی اخراجات بھی شامل ہوں گے۔ اس بار، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جائے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین