جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستاندنیا کو چین کی ترقی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے: صدر زرداری

دنیا کو چین کی ترقی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے: صدر زرداری
د

اسلام آباد – صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی تکنیکی ترقی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے، خاص طور پر زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ترقی کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کی تیز رفتار ترقی کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے اور دنیا کو بھی اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت اور چین کی ترقی سے مکمل طور پر مستفید ہونا چاہتا ہے، اور چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی اولین ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چینی ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں بروئے کار لانا چاہتا ہے، خاص طور پر زراعت کے میدان میں چین کی مدد سے جدیدیت لانے کے خواہشمند ہیں۔ صدر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں چین کے لیے خصوصی صنعتی زونز پر کام جاری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

انہوں نے چین کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مربوط کمیونیکیشن، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی پائیدار ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس پر دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان خلاعی سائنسز میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے رہا ہے، تاکہ سائنسی اور تکنیکی ترقی میں مشترکہ پیش رفت حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

صدر زرداری نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے اقتصادی منظرنامے کو تیزی سے بدل رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنا رہا ہے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی ہر موسم کی دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کیونکہ چین ہمیشہ ایک مخلص دوست ثابت ہوا ہے اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین