جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومبین الاقوامیلیبیا کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت کی تصدیق

لیبیا کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت کی تصدیق
ل

پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب الٹنے والی کشتی میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔

پیر کے روز دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے کو اطلاع ملی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔ یہ واقعہ لیبیا کے شمال مغربی شہر زاویہ کی بندرگاہ مارسہ ڈیلہ کے قریب پیش آیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لاشوں کی شناخت کے لیے ایک ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ عرصے میں متعدد پاکستانی غیر قانونی طریقوں سے انسانی سمگلروں کی مدد سے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جنوری میں مراکش کے ساحل پر ایک کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ دسمبر میں یونان کے قریب ایک اور کشتی حادثے میں 45 سے زائد پاکستانی سوار تھے، جن میں کئی ہلاک ہوئے۔

پاکستانی حکومت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث متعدد گروہوں کے خلاف کارروائی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

حکام کے مطابق، طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ حالیہ حادثے میں متاثرہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ مزید برآں، وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ اس واقعے کی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ حادثے سے متعلق معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

رابطہ معلومات:
📞 واٹس ایپ: 03052185882
📞 موبائل: +218913870577
📞 واٹس ایپ: +218916425435

مقبول مضامین

مقبول مضامین