جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومپاکستانملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان

ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان
م

حکومت کی جانب سے کیپسٹی چارجز میں ممکنہ کمی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل سماعت کرے گی، جس میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمتوں میں کمی پر غور کیا جائے گا۔

بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر 2024) کے لیے نیپرا کو درخواست دی ہے، جس میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔ تاہم، آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں صارفین سے 2 ارب 69 کروڑ روپے وصول کرنے کی بھی درخواست دی گئی ہے۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت، بجلی کے یکساں ٹیرف کو برقرار رکھنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا۔ نیپرا کی سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق مارچ کے بلوں سے ہوگا اور یہ سہولت تین ماہ تک برقرار رہے گی۔ تاہم، اس حوالے سے حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیپرا ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل پانچ مرتبہ بجلی سستی کر چکا ہے، جبکہ چھٹی مرتبہ قیمتوں میں کمی کی درخواست پر فیصلہ تاحال زیر غور ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین