شمالی وزیرستان: پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا شمالی وزیرستان کے بکاخیل منڈی کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل ریاض اللہ اور حبیب اللہ کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا اور پھر انہیں پہاڑی علاقے میں لے جا کر قتل کر دیا۔ مقتولین کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، جس میں ان کی بے دردی سے قتل ہونے کی منظر کشی کی گئی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

