جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومبین الاقوامیقطبی توانائی میں سبز انقلاب، چھنلِنگ اسٹیشن میں چین کی سائنسی پیش...

قطبی توانائی میں سبز انقلاب، چھنلِنگ اسٹیشن میں چین کی سائنسی پیش رفت
ق

چین کے قطبی تحقیقاتی ادارے (PRIC) کے مطابق، چین کے چھنلِنگ اسٹیشن میں تعمیر کردہ پہلا وسیع پیمانے کا جدید توانائی نظام جلد ہی فعال ہو کر بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ یہ پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ چین نے قطبی توانائی کے میدان میں ماحول دوست سائنسی تحقیق میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

چھنلِنگ اسٹیشن انٹارکٹیکا میں چین کا پانچواں تحقیقی مرکز ہے اور تیسرا ایسا بیس اسٹیشن ہے جو سال بھر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں گرمیوں میں 80 اور سردیوں میں 30 افراد قیام کر سکتے ہیں۔

اب تک اس اسٹیشن میں ہوا اور شمسی توانائی کے پیداواری آلات، توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں، ہائیڈروجن کی پیداوار اور ذخیرہ کاری کے نظام، اور ہائیڈروجن سے بجلی پیدا کرنے کے آلات کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، اور ان کے مرحلہ وار آزمائشی تجربات جاری ہیں۔ جدید ڈیزائن کردہ اس صاف توانائی کے نظام میں شمسی اور ہوا سے حاصل ہونے والی بجلی چھنلِنگ اسٹیشن کی کل توانائی کا 60 فیصد فراہم کرے گی۔

قطبی صاف توانائی کے شعبے میں چین کے مرکزی سائنسدان، سن ہونگ بن، کا کہنا ہے:
"چھنلِنگ اسٹیشن کا سب سے نمایاں پہلو اس کا وسیع اور مربوط صاف توانائی نظام ہے، جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جو انٹارکٹیکا کے سخت ترین ماحول میں عملی طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ نظام فروری میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، جو توانائی کے آلات اور نظاموں کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔”

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ انٹارکٹیکا کے شدید موسمی حالات میں اس نظام کی مؤثر کارکردگی یقینی بنانے کے لیے شمالی چین کے صوبہ شانشی کے شہر تائی یوان میں ایک خصوصی تجربہ گاہ قائم کی گئی، جہاں انٹارکٹیکا کے قدرتی ماحول کی نقل تیار کی گئی ہے۔

"شدید ہواؤں، قطبی سورج کی روشنی، اور پولر ڈے و نائٹ جیسے عوامل کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی تجربات کیے جا رہے ہیں۔ اس تجربہ گاہ کا بنیادی مقصد تحقیق، جانچ اور عملی دیکھ بھال میں درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہے،” سن نے کہا۔

یہ جدید صاف توانائی نظام مکمل ہونے کے بعد، ہوا اور سورج کی روشنی کی غیر موجودگی میں بھی چھنلِنگ اسٹیشن کو تقریباً 2.5 گھنٹے تک بجلی فراہم کر سکے گا، جس سے اسٹیشن کے سائنسی تحقیقاتی آلات اور رہائشی سہولیات کا ماحول دوست اور خودمختار آپریشن ممکن ہوگا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین