منگل, جولائی 8, 2025
ہومبین الاقوامیفلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔عبدالمالک الحوثی

فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔عبدالمالک الحوثی
ف

یمنی انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حماس اور اس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی استقامت کو سراہا، اس کے باوجود کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد الضیف کو شہید کر دیا گیاتھا۔ انہوں نے القسام بریگیڈز کی ثابت قدمی کو محمد الضیف کی زندگی بھر کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ اتوار کے روز سابق یمنی صدر صالح الصماد کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، الحوثی نے حماس اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ القسام کی مزاحمت نے آپریشن "طوفان الاقصیٰ” کی کامیابیوں کو محفوظ رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا الضیف عظیم رہنماؤں میں شامل تھے، ان کے اندر غیر متزلزل ایمان، پختہ عزم، اور بلند حوصلہ تھا۔ انہوں نے القسام کو ایک ناقابل تسخیر مزاحمتی قوت میں تبدیل کیا۔ الحوثی نے یمن کے فلسطینی جدوجہد کے لیے منفرد کردار پر زور دیا اور کہا کہ یمنی عوام نے ہمیشہ غزہ کی حمایت میں سب سے آگے رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حمایت یافتہ صیہونی جارحیت کا مقصد مزاحمت کو ختم کرنا، فلسطینیوں کو بے دخل کرنا، اور غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے، لیکن فلسطینی عوام کی غیر معمولی مزاحمت نے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

دشمن مزاحمت کو ختم کرنا، مکمل کنٹرول حاصل کرنا، اور فلسطینیوں کی مکمل بے دخلی چاہتا ہے، لیکن ان کی عظیم استقامت ان سازشوں کو مسلسل ناکام بنا رہی ہے۔”

مقبول مضامین

مقبول مضامین