سویڈن کے شہر اوربرو میں تعلیمی مرکز پر فائرنگ، 11 افراد ہلاک
سویڈن کے شہر اُوربرو میں منگل کے روز ایک تعلیمی مرکز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
وزیر اعظم اُلف کرسٹرسن نے اس حملے کو "سویڈن کی تاریخ کا بدترین اجتماعی فائرنگ کا واقعہ” قرار دیا ہے۔ یہ تعلیمی مرکز ان افراد کے لیے مخصوص تھا، جنہوں نے پرائمری تعلیم مکمل نہیں کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ فائرنگ سے بچنے کے لیے ڈیسک کے نیچے چھپے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ابھی تک حملے کے محرکات واضح نہیں، تاہم پولیس نے کسی بھی نظریاتی مقصد کو مسترد کر دیا ہے بدھ کے روز پولیس نے بیان میں کہا کہ فی الحال زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں۔
