بدھ, فروری 11, 2026
ہومبین الاقوامیملائیشیا کو 520 ملین ڈالر مالیت کا حلال گوشت برآمد کرنیکا ہدف

ملائیشیا کو 520 ملین ڈالر مالیت کا حلال گوشت برآمد کرنیکا ہدف
م

اسلام آباد (مشرق نامہ) – وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران ملائیشیا کو 520 ملین ڈالر مالیت کا حلال گوشت برآمد کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق برآمدات میں اضافے کے لیے حلال گوشت کو ترجیحی شعبہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس مقصد کے تحت ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے پانچ سال کے عرصے میں ملائیشیا کو 1 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے ملک کو 520 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

منصوبے کے مطابق گوشت کی برآمد کے لیے مجموعی طور پر 5 لاکھ 52 ہزار مویشی درکار ہوں گے، جبکہ لائیوسٹاک کے شعبے میں پانچ برس کے دوران 140 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ اس میں سے 80 ملین ڈالر نجی شعبے سے جبکہ 60 ملین ڈالر حکومتی سطح پر فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ لائیوسٹاک کے شعبے کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرعی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین