ہومبین الاقوامیحماس کا دوسرا “الاقصیٰ فلڈ” بیانیہ: اسرائیل کے خلاف مزاحمت مٹائی نہیں...
حماس کا دوسرا “الاقصیٰ فلڈ” بیانیہ: اسرائیل کے خلاف مزاحمت مٹائی نہیں جا سکتی
ح
- مانئڑئنگ ڈیسک (مشرق نامہ)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر 2025 کو اسرائیل کے خلاف جاری “آپریشن الاقصیٰ فلڈ” کا دوسرا بیانیہ جاری کیا ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت مٹائی نہیں جا سکتی۔ حماس نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی انتہائی بربریت، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی، بے دخلی اور قحط کے باوجود صبر اور ثابت قدمی کی ایک تاریخی داستان رقم کی۔ اس دوران اسرائیل نے کم از کم 70,942 فلسطینی ہلاک اور 171,195 زخمی کیے، مگر اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 10 اکتوبر 2025 کو حماس کے ساتھ جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ حماس کے مطابق الاقصیٰ فلڈ صرف ایک فوجی واقعہ نہیں بلکہ ایک آزاد شعور اور مزاحمت کا تاریخی لمحہ تھا، جس سے فلسطینی عوام کو خود اعتمادی ملی جبکہ اسرائیل نفسیاتی شکست اور خوف کا شکار ہوا۔ حماس نے اسرائیل کو ایک نسلی، وحشی اور باغی ریاست قرار دیا، جسے دنیا کے کچھ ملک امن اور انصاف کے نعروں کے پیچھے چھپاتے ہیں۔ تحریک نے اپنے 77 سالہ مزاحمتی عزم کو دہراتے ہوئے فلسطین کی آزادی، پناہ گزینوں کی واپسی اور القدس کو دارالحکومت کے طور پر ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا عزم دوبارہ کیا