اسلام آباد (مشرق نامہ) – صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز عراق کے دورے کے دوران برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایوانِ صدر کے مطابق، جب صدرِ پاکستان کا طیارہ اسلام آباد سے بغداد جاتے ہوئے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدر مملکت نے ایرانی قیادت کے لیے خیرسگالی کا پیغام ارسال کیا۔
یہ پیغام ایران کے سپریم لیڈر اور صدرِ ایران کو بھجوایا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے باہمی احترام کی ضرورت اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

