بدھ, فروری 11, 2026
ہومپاکستانپی ایم ڈی کا جدید خودکار موسمی اسٹیشنز نصب کرنیکا معاہدہ

پی ایم ڈی کا جدید خودکار موسمی اسٹیشنز نصب کرنیکا معاہدہ
پ

کراچی (مشرق نامہ) – موسمی پیشگی انتباہ اور پیش گوئی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے ملک بھر میں جدید خودکار موسمی اسٹیشنز نصب کرنے کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے۔

پی ایم ڈی کے مطابق ادارے نے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے ایک منصوبے کے تحت جدید خودکار ویدر اسٹیشنز کی تنصیب کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی صاحبزادہ خان نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ پاکستان میں پہلی بار جدید سینسرز سے لیس ہائی ٹیک خودکار موسمی اسٹیشنز نصب کیے جا رہے ہیں۔

منصوبے کے تحت یہ اسٹیشنز ملک کے مختلف شہروں میں نصب کیے جائیں گے، جس سے پاکستان کے موسمیاتی مشاہداتی نیٹ ورک میں نمایاں توسیع ہوگی اور موسم کی نگرانی اور پیش گوئی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین