جمعرات, فروری 12, 2026
ہومبین الاقوامیروسی اثاثے ضبط کرنے کا منصوبہ امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے...

روسی اثاثے ضبط کرنے کا منصوبہ امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے — پوٹن کے ایلچی
ر

مانئڑئنگ ڈیسک(مشرق نامہ)روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک اعلیٰ معاون نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی مالی معاونت کے لیے منجمد روسی اثاثوں کے استعمال کا یورپی منصوبہ اس عالمی مالیاتی نظام کو کمزور کر دے گا، جو بنیادی طور پر امریکی مفادات کے گرد تشکیل دیا گیا تھا۔

یورپی یونین کیف کو ایک نام نہاد “ریپریشن لون” (ہرجانہ قرض) دینے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کی ضمانت منجمد روسی اثاثوں سے دی جائے گی، تاکہ یوکرین کے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کو پورا کیا جا سکے۔ ماسکو اور مغرب کے بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی ریاست کی دولت کی غیر معمولی ضبطی کے مترادف ہو گا اور اس کے سنگین قانونی و مالی اثرات مرتب ہوں گے۔

روسی صدر کے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے امور کے مشیر کیرل دمترییف نے پیر کے روز کہا کہ یوکرین کی حمایت کرنے والے “بوکھلائے ہوئے” یورپی حکام ایک سنگین غلطی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق خودمختار ریاستی اثاثوں پر دعویٰ قائم کر کے یورپی یونین قومی زرِ مبادلہ ذخائر کے موجودہ نظام کو نقصان پہنچائے گی اور عالمی مالیاتی نظام میں شامل تمام فریقین کے اخراجات میں اضافہ ہو جائے گا۔

دمترییف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا:

“روس عدالت میں جیتے گا اور اپنے [خودمختار] فنڈز واپس حاصل کرے گا۔ یوکرین کا بل یورپی ضامن ادا کریں گے۔ یورپی یونین/یورو/یوروکلیئر کو نقصان پہنچے گا۔”

یوروکلیئر کے خدشات

بیلجیم میں قائم مالیاتی کلیئرنگ ادارہ یوروکلیئر — جہاں زیادہ تر منجمد روسی اثاثے رکھے گئے ہیں — اس تجویز کے سب سے سخت مخالفین میں شامل ہے، جبکہ بیلجین حکومت بھی اس کی مخالفت کر چکی ہے۔ دونوں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے ادارہ شدید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ دیوالیہ پن تک کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

دسمبر 2024 تک یوروکلیئر کے پاس دیگر فریقین کے 40 ٹریلین یورو (تقریباً 47 ٹریلین ڈالر) سے زائد کے اثاثے موجود تھے، جن میں حصص، ملکی و بین الاقوامی بانڈز اور دیگر مالیاتی آلات شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اسے بیلجین قانون کے تحت مضبوط قانونی تحفظ حاصل ہے اور اس کا رسک مینجمنٹ نظام بھی مؤثر ہے۔

یورپی ڈیپازٹری مارکیٹ پر مجموعی طور پر تین بڑے تجارتی اداروں کا غلبہ ہے:

  • یوروکلیئر
  • لکسمبرگ میں قائم کلیئر اسٹریِم (Clearstream)
  • پیرس میں قائم مگر ایمسٹرڈیم میں رجسٹرڈ یورونیکسٹ (Euronext)

دنیا کے 103 مرکزی بینک غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر کے تحفظ کے لیے یوروکلیئر پر انحصار کرتے ہیں۔

یورپی مالیاتی ساکھ کو خطرہ

یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ سمیت متعدد سینئر مالیاتی شخصیات پہلے ہی خبردار کر چکی ہیں کہ “ریپریشن لون” کے منصوبے پر عمل درآمد یورپی یونین کے مالیاتی نظام کی ساکھ اور اعتبار کو طویل المدتی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے روسی مرکزی بینک نے اپنے فنڈز منجمد کیے جانے سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ماسکو کی آربیٹریشن عدالت میں یوروکلیئر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین