جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستانپاکستان بحریہ کی فائر پاور نمائش، عملی تیاری کا اعادہ

پاکستان بحریہ کی فائر پاور نمائش، عملی تیاری کا اعادہ
پ

کراچی (مشرق نامہ) – پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایف ایم-90 (این) ای آر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی عملی تیاری اور جنگی صلاحیت کا اعادہ کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان بحریہ) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فائر پاور کے اس عملی مظاہرے کے دوران پاکستان بحریہ کے جہاز نے انتہائی چابکدست فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے بحریہ کی جنگی صلاحیت اور لڑاکا استعداد ایک بار پھر ثابت ہوئی۔

یہ لائیو ویپن فائرنگ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے سمندر میں موجود پاکستان بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر سوار ہو کر دیکھی۔ اس موقع پر انہوں نے فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا۔

ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بحریہ ہر صورت ملک کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین