جمعرات, فروری 12, 2026
ہومبین الاقوامیامریکا غیر ملکی سیاحوں کو سوشل میڈیا کی 5 سالہ ہسٹری ظاہر...

امریکا غیر ملکی سیاحوں کو سوشل میڈیا کی 5 سالہ ہسٹری ظاہر کرنے کا پابند بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے
ا

مانئڑئنگ ڈیسک (مشرق نامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ملک میں داخل ہونے سے قبل ویزہ سے مستثنیٰ غیر ملکی سیاحوں سے پچھلے پانچ سال کی سوشل میڈیا ہسٹری فراہم کرنے کی پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک سرکاری نوٹس میں کیا گیا ہے۔

منگل کو فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے والے نوٹس کے مطابق یہ تجویز 42 ایسے ممالک کے مسافروں پر لاگو ہوگی، جنہیں امریکا میں داخل ہونے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں، جن میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں۔

فی الحال ایسے مسافروں کو صرف ایلیکٹرانک سسٹم فار ٹریول آتھورائزیشن (ESTA) کے تحت ایک چھوٹا سا آن لائن فارم بھرنا ہوتا ہے، جس میں چند بنیادی ذاتی معلومات فراہم کرنا لازمی ہوتا ہے۔

تاہم نئی مجوزہ پالیسی کے تحت

سوشل میڈیا ڈیٹا کی فراہمی ESTA کا لازمی حصہ بن جائے گی۔

درخواست دہندگان کو پچھلے پانچ سال کی سوشل میڈیا ہسٹری جمع کرانی ہوگی۔

اس کے علاوہ انہیں درج ذیل “ہائی ویلیو ڈیٹا فیلڈز” بھی جمع کرانے ہوں گے:

  • گزشتہ پانچ سال کے فون نمبر
  • پچھلے دس سال کے ای میل ایڈریس
  • خاندان کے افراد کی ذاتی معلومات
  • بائیومیٹرک معلومات

عوام کے پاس اس تجویز پر رائے دینے کیلئے 60 دن کا وقت ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں داخلے کے ضوابط سخت کر رہی ہے، جو امیگریشن کے خلاف وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ مل کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھی کرے گا، جس کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں شائقین کے آنے کی توقع ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین