جمعرات, فروری 12, 2026
ہومبین الاقوامیبنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ، بھارت کے بغیر، بلاک میں شامل ہونے...

بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ، بھارت کے بغیر، بلاک میں شامل ہونے کیلئے تیار
ب

مانئڑئنگ ڈیسک( مشرق نامہ)ڈھاکا کے ایک سینیئر بنگلادیشی عہدیدار نے بدھ کے روز کہا کہ بنگلادیش کیلئے یہ اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے کہ وہ کسی ایسے علاقائی بلاک کا حصہ بنے جس میں پاکستان شامل ہو — لیکن بھارت شامل نہ ہو — اور یہ صورتحال دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ممکن نہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے بنگلہ دیش سانگباد سنگستھا نے ڈھاکا کے فارن ایڈوائزر محـد توحید حسین کے حوالے سے کہا:

“یہ ہمارے (بنگلہ دیش) لیے اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے … (لیکن) نیپال یا بھوٹان کیلئے بھارت کو خارج کرکے پاکستان کے ساتھ کوئی گروپنگ بنانا ممکن نہیں۔”

ان کے بیان کو پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی حالیہ ‘اسلام آباد کانکلیو’ میں دی گئی گفتگو کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش، چین اور پاکستان پر مشتمل ایک تھرائی لیٹرل انیشی ایٹو کا آغاز ہو چکا ہے، جو ممکن ہے کہ خطے کے اندر اور باہر کے دیگر ممالک تک بھی پھیل جائے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، توحید حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار “کچھ کہہ چکے ہیں، اور شاید وقت کے ساتھ اس میں کوئی پیش رفت بھی ہو جائے۔”

گزشتہ اگست میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 13 سال بعد پہلی بار بنگلادیش کے دورے پر گئے تھے۔

اسی عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے درمیان بھی کئی خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

گزشتہ سال اگست میں بنگلادیش میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین