جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیکینیڈین ہائی کمشنر کی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

کینیڈین ہائی کمشنر کی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
ک

اسلام آباد، (مشرق نامہ)یکم دسمبر (اے پی پی): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز وزارتِ خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے پاک۔کینیڈا تعلقات میں مثبت پیش رفت اور جاری اعلیٰ سطحی روابط کو سراہتے ہوئے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، زرعی شعبے اور عوامی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے پاک۔کینیڈا تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین کینولا کی پاکستان میں درآمد میں معاونت پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ریکو ڈِک منصوبے پر بیرک گولڈ کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دیگر کینیڈین کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی ذکر کیا

مقبول مضامین

مقبول مضامین