اسلام آباد،(مشرق نامہ) نومبر (اے پی پی):
پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے اتوار کے روز نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہانگ کانگ کی وانگ فُک کورٹ رہائشی عمارت میں حالیہ تباہ کن آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں اور متاثرین سے بھی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

