جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیپاکستان، چین کا انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، چین کا انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پ

اسلام آباد(مشرق نامہ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چین کے سفیر جیان زے دونگ نے پیر کے روز سکیورٹی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی معاملات میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس افسوسناک واقعے کی مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست ہے، جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

چینی سفیر نے یقین دلایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین