جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیغیر موزوں صحت کے حامل عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا...

غیر موزوں صحت کے حامل عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا — سعودی عرب نے حج 2026 کیلئے سخت طبی قوانین نافذ کر دیے
غ

مانیڑنگ ڈیسک (مشرق نامہ)ڈاکٹروں کیلئے وارننگ: نااہل افراد کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر سخت کارروائی ہوگی

سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے سخت طبی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت سنگین امراض میں مبتلا متعدد عازمین پر حج کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ غیر موزوں صحت کے ساتھ پہنچنے والے عازمین کو فوراً ڈی پورٹ کرنے کی پالیسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق جو بھی عازم طبی طور پر غیر فٹ پایا گیا، اسے اس کے خرچ پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایسے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو نااہل افراد کو غلط فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔

سعودی وزارتِ صحت نے طبی رہنما اصول جاری کیے ہیں جن میں وہ بیماریاں شامل ہیں جن کے حامل افراد کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت کے مطابق:

گردے کے امراض کے مریض — خصوصاً ڈائلیسز پر موجود افراد

ایسے تمام افراد کو حج 2026 میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دل کے وہ مریض جو جسمانی مشقت برداشت نہیں کر سکتے

ان پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

❌ دیگر ممنوعہ امراض

مندرجہ ذیل حالتوں کے حامل افراد کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی:

  • دائمی پھیپھڑوں یا جگر کے امراض
  • سنگین اعصابی یا نفسیاتی بیماریاں
  • کمزور حافظہ
  • شدید معذوریاں
  • ڈیمنشیا
  • الزائمر یا پارکنسن جیسے امراض
  • حاملہ خواتین
  • خناق (Whooping Cough)، تپِ دق (TB) یا Viral Haemorrhagic Fever کے مریض
  • کینسر کے مریض

سخت نگرانی اور تصدیق کا نظام

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسرز کو اختیار ہوگا کہ وہ روانگی سے قبل ہی کسی بھی غیر فٹ شخص کو سفر سے روک دیں۔

سعودی نگرانی ٹیمیں فٹنس سرٹیفکیٹس کی تصدیق کریں گی تاکہ صرف وہی عازمین مقدس مقامات کی جانب روانہ ہو سکیں جو لازمی طبی معیار پر پورا اترتے ہوں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین