جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں ملک کی پہلی کیش لیس ہفتہ وار مارکیٹ کا...

اسلام آباد میں ملک کی پہلی کیش لیس ہفتہ وار مارکیٹ کا افتتاح — دارالحکومت کو مکمل ڈیجیٹل شہر بنانے کی جانب بڑا قدم
ا

مانیڑنگ ڈیسک (مشرق نامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کی پالیسی کے تحت سی ڈی اے نے ایچ-9 ہفتہ وار بازار کو مکمل طور پر کیش لیس سسٹم میں تبدیل کر دیا، جس کا افتتاح چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسٹیٹ بینک، سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور زِندگی ایپ کے حکام کے ساتھ بڑی تعداد میں صارفین اور تاجر بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین نے مختلف اسٹالز پر ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے خریداری کر کے نظام کا جائزہ لیا، جبکہ حکام نے بتایا کہ صارفین کو کیش لیس ادائیگیوں پر خصوصی رعایتیں بھی دی جا رہی ہیں۔ اس سسٹم کو اب کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، اسپتالوں، ہوٹلز، ریستورانوں اور اسلام آباد ایئرپورٹ تک توسیع دی جا رہی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ایم سی آئی، کمرشل بینکوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آسان اور جدید سہولیات فراہم کرنا اور اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل ڈیجیٹل شہر بنانا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین