ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانبلوچستان اسمبلی میں چائلڈ میرج بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

بلوچستان اسمبلی میں چائلڈ میرج بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
ب

مانیڑنگ ڈیسک (مشرق نامہ)بلوچستان اسمبلی نے جمعے کے روز چائلڈ میرج پروہیبیشن بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا، جس پر اپوزیشن نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا، نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ جے یو آئی ف کے اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے اسے اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا، مگر وزیراعلیٰ میر سر فراز بگٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ ہنگامہ آرائی کے باوجود بل منظور ہوگیا، جبکہ اپوزیشن نے اعلان کیا کہ وہ اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔ سیشن کے دوران دیگر ایجنڈا آئٹمز متاثر ہوئے، جبکہ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون سازی حکومت کا آئینی حق ہے اور یہ بل جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین