ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومبین الاقوامیچین میں پاک سیڈ ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی، پاکستانی ماہرین کے لیے...

چین میں پاک سیڈ ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی، پاکستانی ماہرین کے لیے بیج ٹیکنالوجی تربیت آغاز
چ

بیجنگ(مشرق نامہ): چین کے شہر ووہان میں "پاک۔ایگریکلچرل تھاؤزنڈ ٹیلنٹس پروگرام” کے تحت بیج پیداوار اور پراسیسنگ ٹیکنالوجی کی تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ یہ پروگرام ہوازونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی اور ووہان چنگ فا۔ہیشینگ سیڈ کمپنی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں 54 پاکستانی ماہرین نے شرکت کی۔

پاکستان کی وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے ڈپٹی سیکرٹری شفقات عباس نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ بیجوں کی صنعت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اور یہ عملی تربیت پاکستان میں زرعی ماہرین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

چینی کمپنی کی جنرل منیجر ژو شیاؤبو نے پاکستان میں کمپنی کے 20 سالہ تجربے اور پاک۔چین زرعی تعاون پر روشنی ڈالی۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ تربیت میں عملی مشقیں، فیلڈ وزٹس اور جدید تحقیقاتی طریقوں پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

اب تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 700 پاکستانی ماہرین چین میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین