ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانبلوچستان میں دوسرے روز بھی مواصلاتی نظام معطل — انٹرنیٹ اور موبائل...

بلوچستان میں دوسرے روز بھی مواصلاتی نظام معطل — انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند، عوامی زندگی مفلوج
ب

کوئٹہ(مشرق نامہ): بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی بندش دوسرے روز بھی برقرار رہی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد حملوں کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد صوبے بھر میں مواصلاتی نظام معطل کیا گیا، تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ممکن ہو۔

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ طلبہ، صحافیوں، ڈاکٹروں اور کاروباری طبقے کو رابطوں کے فقدان کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر کوئٹہ کے متعدد نجی تعلیمی اداروں نے 16 نومبر تک عارضی تعطیل کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین