ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانچینی، گیس اور گندم کی قیمتوں میں اضافے سے سالانہ مہنگائی 4.18...

چینی، گیس اور گندم کی قیمتوں میں اضافے سے سالانہ مہنگائی 4.18 فیصد بڑھی
چ

مانیڑنگ ڈیسک (مشرق نامہ)ہفتہ وار بنیاد پر 0.59 فیصد کمی — ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چکن سستے

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (PBS) کے مطابق، 6 نومبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں حساس قیمت اشاریہ (SPI) کے تحت سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 4.18 فیصد بڑھ گئی۔
تاہم، ہفتہ وار بنیاد پر 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس سے عوام کو معمولی ریلیف ملا۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 37.93 فیصد کمی ہوئی، جبکہ پیاز، لہسن، چنے کی دال اور چکن کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب انڈے، کیلے، لکڑی، ڈیزل اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی (43.67%)، گیس (29.85%) اور گندم کے آٹے (19.50%) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ جبکہ لہسن، آلو، ٹماٹر اور چکن سستے ہوئے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین