ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانوزیراعلیٰ بگٹی کا بلوچستان پولیس میں اصلاحات اور میرٹ پر بھرتیوں کا...

وزیراعلیٰ بگٹی کا بلوچستان پولیس میں اصلاحات اور میرٹ پر بھرتیوں کا اعلان
و

کوئٹہ(مشرق نامہ): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تمام اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) کی بھرتیاں محکمانہ امتحانات کے ذریعے کی جائیں گی تاکہ شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کے دورے کے دوران شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں پولیس امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پولیس اور لیویز فورس کے انضمام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبے میں پولیس کے جدید نظام اور ایمرجنسی فورس کے انضمام کے لیے 10 ارب روپے کی منظوری دی ہے، جن سے جدید آلات، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فرانزک اور ڈیجیٹل تحقیقات، مواصلاتی نظام کی اپ گریڈیشن اور اسپیشل سیکیورٹی ونگز کو مضبوط بنانے کے منصوبے بھی منظور کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تربیت، فلاحی سہولیات اور شہداء کے خاندانوں کے معاوضوں میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین