ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانپاکستانی نمائش کنندگان کا 138ویں کینٹن فیئر میں عالمی منڈیوں سے رابطہ

پاکستانی نمائش کنندگان کا 138ویں کینٹن فیئر میں عالمی منڈیوں سے رابطہ
پ

بیجنگ، 3(مشرق نامہ) نومبر (اے پی پی): چین کے معروف 138ویں امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے (کینٹن فیئر) کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز 31 اکتوبر کو گوانگژو میں ہوا، جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی زیرِ نگرانی 19 پاکستانی نمائش کنندگان شریک ہوئے۔

میلے کے اس مرحلے کا عنوان "بہتر زندگی” (Better Life) رکھا گیا ہے، جس میں جدید طرزِ زندگی کو بہتر بنانے والی مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں نے اس موضوع کے مطابق اعلیٰ معیار کی برآمدی مصنوعات جیسے گھریلو ٹیکسٹائلز، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی اشیاء اور سرجیکل آلات پیش کیے، جنہوں نے بین الاقوامی خریداروں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا اور امید افزا کاروباری روابط قائم کیے۔

دنیا کے سب سے بڑے B2B تجارتی پلیٹ فارمز میں سے ایک کینٹن فیئر ہر سال تقریباً تمام ممالک اور خطوں کے خریداروں اور نمائش کنندگان کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ یہ عالمی تجارتی رجحانات کا اہم پیمانہ اور بین الاقوامی خریداری کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان کے تجارتی و سرمایہ کاری کونسلر محمد عمران نے اس موقع کو پاکستان کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا:“کینٹن فیئر ہمارے برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں سے براہِ راست جڑنے کا بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔ یہاں ہماری متنوع مصنوعات پر مثبت ردِعمل حوصلہ افزا ہے اور اس سے پاکستان کی برآمدات کے دائرۂ کار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔”

138ویں کینٹن فیئر کا آغاز 15 اکتوبر کو ہوا تھا اور یہ 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ اسے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ہر مرحلہ مختلف مصنوعاتی اقسام پر مرکوز ہے۔

موجودہ مرحلے میں 12,000 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔ یہ نمائش فیشن، گھریلو ٹیکسٹائلز، کھلونے، زچہ و بچہ کی مصنوعات، اسٹیشنری، صحت و تفریح جیسے پانچ بڑے حصوں پر مشتمل ہے، جو 21 نمائشی زونز میں تقسیم ہیں۔ مجموعی طور پر یہ 5 لاکھ 15 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے، جس میں تقریباً 25 ہزار اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین