اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیوزیراعظم شہباز شریف ایف آئی آئی 9 کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض...

وزیراعظم شہباز شریف ایف آئی آئی 9 کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض روانہ ہوں گے
و


اسلام آباد(مشرق نامہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 تا 29 اکتوبر ریاض میں منعقد ہونے والی نائنتھ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII9) کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔

وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر وزراء شامل ہوں گے۔

اس عالمی کانفرنس کا موضوع The Key to Prosperity: Unlocking New Frontiers of Growthہے، جس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین اقتصادی ترقی، اختراع، پائیداری، اور عالمی جغرافیائی تبدیلیوں پر غور کریں گے۔

وزیراعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ دیگر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے مواقع کو اجاگر کیا جا سکے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یہ دورہ پاکستان کے اقتصادی سفارتکاری کے فروغ اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی و پائیدار ترقی میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین