بدھ, فروری 11, 2026
ہومبین الاقوامیاسرائیل کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، لبنانی اسپیکر نبیہ بری

اسرائیل کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، لبنانی اسپیکر نبیہ بری
ا

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کا کہنا ہے کہ لبنان نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کے راستے ترک کر دیئے ہیں۔

نبیہ بری نے لبنانی اخبار الشرق الاوسط کو بتایا کہ امریکی ایلچی ٹام باراک نے لبنانی حکام کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے امریکی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کا مقصد مذاکرات کا آغاز کرنا تھا۔ جس میں دو ماہ کے لیے اسرائیلی کارروائیوں کو روکا جانا اور اس کے بعد مقبوضہ لبنانی علاقوں سے انخلاء، سرحدی حد بندی کے مذاکرات اور سکیورٹی انتظامات شامل تھے۔ لہٰذا اسرائیل کے ساتھ کسی بھی مذاکراتی راستے کو ترک کر دیا گیا ہے اور اب جو باقی ہے وہ صرف جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرنے والے کمیٹی کے ذریعے عملدرآمد کا طریقہ کار ہے۔

لبنانی اسپیکر نبیہ بری نے زور دیا کہ ہم نومبر 2024 میں طے شدہ جنگ بندی کے معاہدے کے پابند ہیں۔ جس کی نگرانی کمیٹی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ طریقہ کار فی الحال موجودہ واحد فریم ورک ہے اور اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین