بدھ, فروری 11, 2026
ہومبین الاقوامیسابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے فلسطینی شہریت کیلئے درخواست دی تھی،...

سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے فلسطینی شہریت کیلئے درخواست دی تھی، دستاویز آ گئی
س

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) ایک تاریخی دستاویز کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز نے 1937 میں فلسطینی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ اس وقت شمعون پیریز کو شمیل پرزکی کے نام سے جانا جاتا تھا۔

یہ دستاویز عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ ڈاکیومنٹری نے اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر جاری کی ہے، جس میں پیریز کے دستخط اور ان کے ہاتھ سے لکھی گئی تفصیلات موجود ہیں۔

درخواست میں پیریز نے اپنا پیشہ "زرعی کارکن” درج کیا اور فلسطینی حکومت سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ حلف نامے میں درج ہے کہ "میں حکومتِ فلسطین کے ساتھ وفادار اور مطیع رہوں گا۔”

الجزیرہ کے مطابق یہ اصل دستاویز اسرائیلی ریاستی آرکائیوز میں محفوظ ہے، جہاں برطانوی انتداب کے دور کے سرکاری ریکارڈ موجود ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین