اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیٹرمپ کا دعویٰ: بھارت روسی تیل خریدنا بند کر دے گا

ٹرمپ کا دعویٰ: بھارت روسی تیل خریدنا بند کر دے گا
ٹ

کراچی(مشرق نامہ):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ ٹرمپ نے اسے ماسکو کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی بڑی پیش رفت قرار دیا۔

وہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے روسی تیل خریدنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے انہیں بتایا ہے کہ ’’بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا‘‘، جسے ٹرمپ نے ’’ایک بڑا قدم‘‘ قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ’’یہ کام ان چند ہفتوں میں مشرقِ وسطیٰ میں جو ہم نے کیا، اُس کے مقابلے میں آسان ہوگا‘‘ — اشارہ ان کا غزہ میں جنگ بندی اور امن اجلاس کی طرف تھا۔

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ ایک بڑا قدم ہے، اب ہم چین کو بھی یہی کرنے پر آمادہ کریں گے۔‘‘

ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں پاکستان اور بھارت کے مئی میں ہونے والے تنازع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اُس وقت ’’سات طیارے مار گرائے گئے‘‘۔

انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’پاکستان کے وزیرِاعظم نے بہت خوبصورتی سے کہا کہ ‘آپ نے لاکھوں جانیں بچائیں’۔ میرا خیال ہے وہ اس ممکنہ ایٹمی جنگ کی طرف اشارہ کر رہے تھے جو بھارت کے ساتھ بہت قریب آ چکی تھی۔‘‘

مقبول مضامین

مقبول مضامین