اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیپاک فوج کا افغان سرحد پر متعدد ٹینک پوزیشنز اور دہشتگرد کیمپ...

پاک فوج کا افغان سرحد پر متعدد ٹینک پوزیشنز اور دہشتگرد کیمپ تباہ
پ

پشاور، 15(مشرق نامہ) اکتوبر (اے پی پی): پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور خوارج دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد افغان ٹینک پوزیشنز اور ایک شدت پسند کیمپ تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، جوابی کارروائی میں طالبان کی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ شامشاد پوسٹ پر افغان طالبان کی چوتھی ٹینک پوزیشن ایک گھنٹے کے اندر تباہ کر دی گئی، جبکہ طالبان اور خوارج کے جنگجو گھبراہٹ میں اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ خوارج کا ایک اہم کمانڈر بھی پاک فوج کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ افغانستان کے صوبہ خوست میں نرگسر پوسٹ پر کئی ٹینک پوزیشنز تباہ ہوئیں اور طالبان و خوارج کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔

ایک طالبان چوکی نے سفید جھنڈا بلند کیا اور بعد میں اس کے جنگجو مقام چھوڑ گئے۔ ترکمن زئی ٹاپ پر چھٹا ٹینک بھی اس کے عملے سمیت تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پولسن پوسٹ کے سامنے خوارجی ملک نعیم سے منسلک ایک تربیتی کیمپ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین