اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاک۔افغان جھڑپوں پر اظہارِ تشویش، اختلافات...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاک۔افغان جھڑپوں پر اظہارِ تشویش، اختلافات کے پرامن حل کی اپیل
ا

اقوام متحدہ، (مشرق نامہ) اکتوبر (اے پی پی):
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہفتہ اور اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ہمسایہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔

اقوامِ متحدہ کے ڈپٹی ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں یو این ہیڈکوارٹرز میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا:’’ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کو تشویش سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کو پرامن انداز میں حل کریں اور مزید جھڑپوں سے گریز کیا جائے۔‘‘

سرحدی جھڑپیں ہفتہ کی رات دیر گئے شروع ہوئیں اور اتوار کی صبح تک جاری رہیں، جب افغان فوجیوں نے سرحد کے قریب پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 200 طالبان اور ان کے اتحادی جنگجو مارے گئے جبکہ 23 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک کی قیادت سے رابطہ کیا ہے، تو فرحان حق نے بتایا کہ وہ اس وقت مصر کے شہر شرم الشیخ میں ’’غزہ امن سربراہی اجلاس‘‘ میں شرکت کر رہے ہیں اور نیویارک واپسی پر اس حوالے سے رابطہ کریں گے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین