اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامییونیسکو نے گمراہ کن معلومات کے تدارک سے متعلق پاکستان کی تجویز...

یونیسکو نے گمراہ کن معلومات کے تدارک سے متعلق پاکستان کی تجویز منظور کرلی
ی

پیرس، 12(مشرق نامہ) اکتوبر (اے پی پی): یونیسکو نے گمراہ کن معلومات، غلط بیانی اور نفرت انگیز تقاریر کے تدارک سے متعلق پاکستان کی تجویز منظور کرلی ہے، جس کا مقصد آزادی اظہار کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ تجویز یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کے 222ویں اجلاس میں پیش کی، جو ان دنوں پیرس میں جاری ہے۔

پاکستان کی اس تجویز کو رکن ممالک کی وسیع بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ عالمی برادری ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ یہ تجویز اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ یونیسکو انسانی حقوق، جمہوری اقدار اور معلومات تک سب کی رسائی پر مبنی ایک محفوظ، بااعتماد اور جامع معلوماتی ماحول کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ نے نشاندہی کی کہ مصنوعی ذہانت (AI)، نیورو ٹیکنالوجی اور ورچوئل ڈیجیٹل ماحول جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز معلومات کی ساکھ کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہیں۔

مزید برآں، بورڈ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ وہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائیں، اے آئی سے تیار کردہ یا تبدیل شدہ مواد کی بروقت نشاندہی اور لیبلنگ کریں، اور تصدیقی نظام کو مزید مضبوط بنائیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین