اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیحماس سربراہ کے بیان پر یمنی آرٹسٹ کی تخلیق کردہ تصویر وائرل

حماس سربراہ کے بیان پر یمنی آرٹسٹ کی تخلیق کردہ تصویر وائرل
ح

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) تحریک حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے حالیہ بیان کو یمن کے کارٹون آرٹسٹ کمال شرف نے ایک تصویر میں بدل دیا۔ جسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

کارٹون آرٹسٹ کمال شرف کی تخلیق کردہ فن پارہ میں فلسطین کا پرچم بلند کرتا ایک ہاتھ دکھایا گیا ہے۔ جسے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ، یمن، ایران اور عراق سہارا دے رہے ہیں، جبکہ اسرائیل، اردن اور دیگر ممالک کی جانب سے تیر برسائے گئے ہیں۔

مبینہ طور پر یہ نقاشی حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے حالیہ بیان سے الہام ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہم یمن، لبنان، عراق اور جمہوری اسلامی ایران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، جو ان قوموں میں سے ہیں جو ہمارے خون اور ہماری جنگوں میں شریک رہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین