اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
پ

کراچی (مشرق نامہ):گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان غالب رہا۔
100 انڈیکس پانچوں روز منفی بند ہوا اور ہفتے کے اختتام پر 5891 پوائنٹس کمی کے بعد 163,098 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس ہفتے کے دوران 6915 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جس کی بلند ترین سطح 169,326 اور کم ترین سطح 162,411 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

ہفتے بھر میں 6.78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 274 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 749 ارب روپے کی کمی سے مجموعی قدر 18,910 ارب روپے تک گر گئی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین