اسلام آباد،(مشرق نامہ) 11 اکتوبر (اے پی پی):
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ، خصوصاً غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سفارتی کوششوں اور پیر کو شرم الشیخ میں ہونے والے مجوزہ سربراہی اجلاس سے قبل ہم آہنگی اور مشاورت پر بھی بات چیت کی۔

