اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانآنکالوجسٹ کی خواتین سے اپیل — آگہی پھیلائیں، بدنامی کا خوف توڑیں...

آنکالوجسٹ کی خواتین سے اپیل — آگہی پھیلائیں، بدنامی کا خوف توڑیں اور بروقت اسکریننگ کرائیں
آ

اسلام آباد، 11(مشرق نامہ) اکتوبر (اے پی پی):سی ڈی اے اسپتال اسلام آباد کی سینئر میڈیکل کنسلٹنٹ اور آنکالوجسٹ ڈاکٹر حدیہ عزیز نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے دوران بدنامی کے خوف کو مسترد کرتے ہوئے سالانہ میموگرافی اور خود معائنہ (Self-examination) کے ذریعے اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ آئندہ نسلوں کو اس مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

پی ٹی وی نیوز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی تشخیص اور باقاعدہ اسکریننگ سے زندگی بچائی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر حدیہ نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اس بیماری کے بارے میں کھل کر بات کریں، خوف اور خاموشی کو توڑیں، اور اپنی صحت کو اولین ترجیح بنائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بریسٹ یا بغل میں گلٹی، سوجن، سائز یا شکل میں تبدیلی، نپل سے مادہ خارج ہونا یا جلد پر کھنچاؤ جیسے علامات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

ڈاکٹر حدیہ عزیز نے کہا کہ اکتوبر کے اس مہینے میں ہر عورت کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ خاموشی توڑے، آگہی بڑھائے اور بروقت احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی صحت محفوظ بنائی جا سکے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین