نادرا نے پاک آئی ڈی (Pak ID) مانٹرئنگ ڈیسک (مشرق نامہ)موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈز اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے، جس سے شہری اب گھر بیٹھے بایومیٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور درخواستوں کی ٹریکنگ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق صرف تین ماہ میں 12 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد شہری ایپ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ روزانہ اوسطاً 10 ہزار سے زائد کیسز ایپ کے ذریعے نمٹائے جا رہے ہیں، جس سے عوامی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
نادرا کے مطابق ایپ کے اجرا سے ڈیجیٹل درخواستوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا، جو ملک میں ای گورننس کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
مزید برآں، نادرا کراچی میں رجسٹریشن کاؤنٹرز کی تعداد 359 سے بڑھا کر 550 کر رہا ہے اور پینشنرز کے لیے "پروف آف لائف” فیچر متعارف کرا رہا ہے تاکہ بزرگ شہری آسانی سے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کر سکیں۔
نادرا نے خودکار سروس کیوسک (ATM طرز کے) تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، جو جلد کراچی کے میگا سینٹرز، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور شاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔

