پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانڈیرہ اسماعیل خان، پولیس سینٹر پر حملہ، 7 اہلکار جانبحق، 5 حملہ...

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس سینٹر پر حملہ، 7 اہلکار جانبحق، 5 حملہ آور ہلاک
ڈ

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جبکہ حملے میں 7 پولیس اہلکار جانبحق اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا، جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز کے مطابق حملے کے وقت 200 پولیس جوان اور ریکروٹس کو ریسکیو کیا گیا۔ آپریشن میں ٹریننگ اسکول اور نادرا آفس کو کلیئر کیا گیا۔

دہشت گردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول پر خودکش حملہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں، جس کے بعد دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے، پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین