جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومبین الاقوامیکابل حملہ، ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کی ہلاکت کے...

کابل حملہ، ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کی ہلاکت کے دعوے
ک

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) متعدد أفغان اور پاکستانی صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات کی رات کو ہونے والے حملے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق یہ حملہ کابل میں عبدالحق چوک کے قریب ہوا جہاں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم نور ولی محسود کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

کابل کے رہائشیوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات دیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فضائی حملے تھے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واقعہ میں مبینہ طور پر نشانہ بننے والے نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ہیں۔ جسے پاکستانی حکومت نے دہشتگرد تنظیم قرار دی ہے۔ طالبان حکام نے محسود کی ہلاکت پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

محسود کا نام پاکستان کو مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست میں شامل ہے۔ وہ 2018 میں ملا فضل اللہ کی موت کے بعد ٹی ٹی پی کے چوتھے سربراہ بنے تھے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی ہندوستان میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے موجود ہیں۔

اس سے قبل بھارت اور پاکستان دونوں ہی افغانستان میں عسکریت پسندی کی موجودگی پر اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین