مانٹرئنگ ڈیسک (مشرق نامہ)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 84 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,039 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8,400 روپے بڑھ کر 4,25,178 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7,202 روپے اضافے کے بعد 3,64,521 روپے تک جا پہنچی۔
اسپاٹ گولڈ 0931 جی ایم ٹی کے مطابق 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ فی اونس 4,034.59 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا تھا، جب کہ دسمبر ڈلیوری کے لیے امریکی فیوچرز کی قیمت 1.3 فیصد بڑھ کر 4,056.80 ڈالر تک جا پہنچی۔
چاندی نے بھی سونے کے ساتھ تیزی کا رجحان اختیار کیا، اور 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ فی اونس 48.85 ڈالر پر پہنچ گئی، جو اس کی تاریخی بلند ترین سطح 49.51 ڈالر سے معمولی ہی کم ہے۔