جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہومپاکستانعلی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو گئے

علی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو گئے
ع

پشاور (مشرق نامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈآپور نے استعفیٰ گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا جبکہ اپنا استعفیٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علی امین گنڈاپور کے شیئر کردہ استعفیٰ میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کی تعمیل ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔

ایک سال میں دہشتگردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدہ چھوڑنے کے احکامات ملے تھے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین