جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہومبین الاقوامیحماس اسرائیل معائدہ، جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اعلان

حماس اسرائیل معائدہ، جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اعلان
ح

واشنگٹن (مشرق نامہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدی کے تبادلے کے لیے ان کے تجویز کردہ پلان کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بدھ کے روز ایک پوسٹ اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے ہمارے امن پلان کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ تمام قیدی جلد ہی رہا کر دیئے جائیں گے اور اسرائیل اپنی فوجیں ایک متعین کردہ لکیر تک واپس لے لے گا۔

ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے کہا ہے کہ معاہدے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ قطر کے ترجمان خارجہ مجید الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ ثالثوں کا اعلان ہے کہ آج رات غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تمام شقوں اور ان پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں جنگ ختم ہوگی، اسرائیلی یرغمال اور فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، اور امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

حماس کے ایک عہدے دار عزت الرشق نے عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ قطر کے وزیراعظم اور ترکی کے انٹلیجنس سربراہ کی مذاکرات میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے، کیونکہ یہ شراکت جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر مثبت نتائج کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

اگرچہ مذاکرات جاری ہیں، تاہم اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم آٹھ فلسطینی جانبحق ہوئے ہیں۔ غزہ کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل نے پانچ دنوں میں 271 فضائی اور توپ خانے کے حملے کئے ہیں، جن میں 126 شہری جانبحق ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 14 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ بجلی، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 67,000 سے زائد افراد جانبحق ہو چکے ہیں، اور تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین