جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومپاکستانپاکستان کی معیشت پر عالمی بینک کی رپورٹ جاری

پاکستان کی معیشت پر عالمی بینک کی رپورٹ جاری
پ

اسلام آباد(مشرق نامہ): عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال ملک کی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلابی تباہ کاریوں نے معیشت پر شدید منفی اثرات ڈالے ہیں، جن سے مہنگائی 7.2 فیصد تک پہنچنے اور بجٹ پر اضافی دباؤ آنے کا خدشہ ہے، جبکہ عوامی خدمات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب میں زرعی پیداوار میں کم از کم 10 فیصد کمی متوقع ہے، کیونکہ بارشوں سے چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی جیسی اہم فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی ناگزیر ہے۔ تاہم اگلے مالی سال شرحِ نمو 3.4 فیصد تک بحال ہو سکتی ہے، اگر زرعی پیداوار میں بہتری، افراطِ زر میں کمی، اور شرحِ سود میں نرمی آتی ہے۔

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ رواں مالی سال افراطِ زر سنگل ڈیجٹ تک محدود رہنے کا امکان ہے، لیکن سیلاب کے اثرات کے باعث 2027 تک مہنگائی میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین