جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومبین الاقوامیخواتین میں ڈپریشن کی جینیاتی وجہ سامنے آگئی

خواتین میں ڈپریشن کی جینیاتی وجہ سامنے آگئی
خ

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)آسٹریلوی محققین کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں ڈپریشن سے متعلق جینیاتی نشانیاں مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ پائی جاتی ہیں۔

برگھوفر میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ٹیم نے دو لاکھ ایسے افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا جو ڈپریشن میں مبتلا تھے، تاکہ ان جینیاتی عوامل کی نشاندہی کی جا سکے جو ذہنی دباؤ سے وابستہ ہیں۔

تحقیق کے مطابق خواتین میں ڈپریشن سے متعلق تقریباً 13 ہزار جینیاتی مارکرز پائے گئے، جب کہ مردوں میں ان کی تعداد 7 ہزار کے قریب تھی۔ یہ جینیاتی تبدیلیاں جسم کے میٹابولزم اور ہارمونز کی پیداوار پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، جو وزن، توانائی اور موڈ پر اثر ڈالتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پہلے سے معلوم تھا کہ خواتین میں ڈپریشن زیادہ عام ہے، تاہم اب اس کی جینیاتی اور حیاتیاتی وجوہات واضح ہو رہی ہیں۔

محقق برٹنی مچل کے مطابق یہ تحقیق خواتین کے لیے مخصوص علاج اور ادویات کی تیاری میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اب تک زیادہ تر مطالعات مردوں پر مرکوز رہے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد افراد ڈپریشن میں مبتلا ہیں، جو دنیا کی سب سے عام ذہنی بیماریوں میں سے ایک ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین