جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومبین الاقوامیپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری روز

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری روز
پ

اسلام آباد(مشرق نامہ): پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئے۔ وفد نے وفاقی محکموں اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، جب کہ آج وزارتِ خزانہ کی ٹیم آئی ایم ایف مشن کے ساتھ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اپنی سفارشات مکمل کر کے ایگزیکٹیو بورڈ کو بھیجے گا، جو ان سفارشات کی بنیاد پر پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری یا انکار کا فیصلہ کرے گا۔

آئی ایم ایف نے کھاد پر ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے، اور زرعی ادویات پر ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ علاوہ ازیں، بیگیج/تحائف اسکیم ختم کرنے، رہائش گاہ منتقلی اسکیم میں سختی، اور تجارتی درآمد کے لیے 5 سال تک پرانی گاڑیوں کی محدود اجازت دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید برآں، دبئی کے راستے غیر شفاف درآمدات روکنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ آئی ایم ایف نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم، اور گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے نے الیکشن، نیب اور ایف آئی اے ایکٹس میں ترامیم کی سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین