جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومپاکستاناورکزئی میں آپریشن، پاک فوج کے 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی میں آپریشن، پاک فوج کے 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
ا

(مشرق نامہ)ورکزئی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۂ خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل، سیکنڈ اِن کمانڈ میجر سمیت 11 اجوان شہید اور 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق نے فرنٹ لائن پر ٹیم کی قیادت کی۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، اور شہداء کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین