جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومپاکستانایاز صادق قائم مقام صدر مقرر، آزاد کشمیر معاہدے کو مثبت پیش...

ایاز صادق قائم مقام صدر مقرر، آزاد کشمیر معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار
ا


اسلام آباد(مشرق نامہ): قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے صدرِ مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ آئین کے آرٹیکل 49(2) کے تحت یہ فرائض انجام دیں گے اور دونوں عہدے داروں کی واپسی تک منصب پر فائز رہیں گے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد ایاز صادق نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور آزاد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم کیا، اسے ایک مثبت اور تعمیری پیش رفت قرار دیا، اور کہا کہ اس سے علاقے میں امن و استحکام بحال ہونے پر اطمینان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے خلاف تمام بے بنیاد افواہیں اور سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔ ایاز صادق نے واضح کیا کہ عوامی فلاح اور امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تمام فریقین کو اتحاد و قومی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے جدا نہیں، اور کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ حکومت کی اولین ترجیح رہے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین